کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں عام انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کی تربیت کا آغاز ہو گیا ہے . صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق تربیتی سیشن کوئٹہ، لورالائی، سبی اور خضدار میں منعقد کیے گئے .
کوئٹہ میں آر اوز کی تربیت کا عمل مقامی ہوٹل میں شروع ہوا، قومی و صوبائی حلقوں کے آر اوز تربیت میں حصہ لے رہے ہیں . ریٹرننگ افسران کی تربیت کا عمل کل بھی جاری رہے گا، آر اوز کے بعد منگل کو ڈی آر اوز کی ایک روزہ ٹریننگ ہو گی .