2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی، رانا ثناءاللّٰہ


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ 2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔
فیصل آباد میں مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ 2012 میں بڑے سرمایہ کار پاکستان آنے کےلیے تیار نہیں تھے، عوام نے 2013 میں ہم پر اعتماد کیا تو ہم نے اس ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم کی۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پاکستان میں 2012 میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ہو رہی تھی، نواز شریف کی قیادت میں ہم نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دلائی۔
انکا کہنا تھا کہ ن لیگ دونوں صوبائی اور قومی حلقے جیتے گی۔ 2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی، 2018 میں بھی مسیحی برادری نے بھرپور ساتھ دیا تھا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمارے دور میں پوری دنیا نے کہا تھا کہ پاکستان نے اپنے مسائل پر قابو پا لیا ہے۔