ایئر پورٹس پر ججز اور ان کی بیگمات کی تلاشی نہیں لی جائیگی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر کے ایئر پورٹس پر چیف جسٹس سمیت حاضر سروس ججز اور ان کی بیگمات کی تلاشی نہیں لی جائے گی۔ان افراد کی تلاشی سے استثنیٰ کا حکم نامہ 12 اکتوبر کو جاری ہوا۔
سیکریٹری ایوی ایشن نے تلاشی سے استثنیٰ کا حکم سپریم کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا۔ سیکریٹری ایوی ایشن کی ہدایت پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کی تلاشی نہیں ہوگی۔