چترال میں مارخور کے شکار کیلیے تاریخ کی سب سے بڑی بولی
ہشاور(قدرت روزنامہ)چترال میں امریکی شہری نے مارخور کا شکار کیا اور اس کے عوض ساڑھے چھ کروڑ روپے ادا کیے جو کہ 2لاکھ 32ہزار ڈالر بنتے ہیں۔
لوئر چترال میں یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی بولی ہے، امریکی شہری ڈیرن جیمزمل مین نے بولی دی۔ کامیاب بولی کے بعد توشی شا شا گیم ریزرو لوئر چترال میں مارخور کا شکار کیا، مار خور کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ تھی۔
چترال میں ابتدا میں ماخوروں کی تعداد مسلسل کم ہو رہی تھی لیکن جب سے کمیونٹی کے اشتراک سے کنزرونسی اور گیمر ریزرو قائم کیے گئے تو ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مارخوروں کی افزائش میں اب نمایاں اضافہ ہوا ہے اور آج ان کی تعداد ہزاروں میں ہے۔