عالمی دنیا

امریکا میں کورونا پھر سے سر اُٹھانے لگا


کیلی فورنیا(قدرت روزنامہ) امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس نئی لہر نے مختلف ریاستوں کو کرسمس میں عوامی تقریبات کے پیش نظر پابندیوں سے متعلق غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کی تازہ لہر کی سب سے زیادہ شکار ریاست کیلی فورنیا ہوئی ہے۔ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس میں مزید تیزی آگئی ہے۔
امریکی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ فلو کے مریض ان کے علاوہ ہیں۔یاد رہے کہ امریکا میں ہر سال ہی موسم سرما کے آغاز پر کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا ہے لیکن اس سال گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ شرح دو گنا زیادہ ہے جسے ماہرین نے تشویشناک قرار دیا ہے۔
تاہم محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتال میں داخل افراد ویکسین شدہ ہیں، ان کی علامات معمولی نوعیت کی ہیں اور کسی کی جان کو خطرہ نہیں۔

متعلقہ خبریں