عروہ حسین نے شوہر فرحان سعید کو اللہ کا خاص تحفہ قرار دیدیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے محبت بھرے انداز میں شوہر فرحان سعید کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر گلوکار فرحان سعید کے ہمراہ دلکش ویڈیو ریل شیئر کی جس میں اداکارہ نے منفرد انداز میں سالگرہ کی مبارک باد سے مداحوں کے دل جیت لئے۔
مذکورہ ویڈیو کلپ میں اس خوبصورت جوڑے نے سیاہ چمکتا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور رومانوی پوز دیتا نظر آ رہا ہے جبکہ پسِ منظر میں محبت سے بھرپور گانا ایک دن آپ یوں ہم کو مل جائیں گے بھی جوڑی کے ان لمحات کو خاص بنا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)


ویڈیو میں عروہ نے فرحان کو اللہ کی جانب سے ملنے والا قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں اکثر سوچتی ہوں کہ میں نے ایسا کون سا نیک کام کیا تھا جس کے بدلے اللہ نے آپ جیسے شخص کا ساتھ نواز دیا ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں جتنا آپ کو سوچتی ہوں اتنی ہی آپ کی تعریف کرتی ہوں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ آپکا احترام کرتی ہوں شادی کی سالگرہ مبارک ہو میرے شوہر ۔
عروہ کی محبت بھری اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کئی مشہور شخصیات نے عروہ اور فرحان کو ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے دعائیں دیتے ہوئے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
ادھر فرحان سعید بھی جواب میں اہلیہ سے بے لوث محبت کا اظہار کرنے میں پیچھے نہ رہے اور اہلیہ کے ساتھ گزارے یادگار لمحات پر مبنی جھلکیوں کی ویڈیو ریل شیئر کی۔


گلوکار فرحان نے اپنے پیغام میں کہا کہ سالگرہ مبارک ہو بے بی، تم میری وہ طاقت ہو جو میں نے کبھی چاہی تھی، تم وہ محبت ہو جس کے ساتھ میں اپنی زندگی کی یادیں بنانے کی خواہش کر سکتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آج اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا انشاء اللہ! مجھے تم سے بے حد پیار ہے۔یاد رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔