سندھ حکومت کی انتخابات کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی
کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد فخر عالم سے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے ملاقات کی، جس میں آئندہ عام انتخابات میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کے ُپرامن انعقاد کیلئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں، انتخابات کیلئے سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان بھی تیار کرلیا گیا۔
چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کیلئے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔