لاہور ہائی کورٹ کا شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا . لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس ایڈووکیٹ نے عدالت میں جواب جمع کرایا .

حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نےجاری کیا، ان کی نظربندی کے خلاف درخواستگزار متعلقہ فورم پر رجوع کریں، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے حکومت کو درخواست دیں، عدالت ان کی نظر بندی کے خلاف درخواست مسترد کرے . عدالت نے سرکاری وکیل کے جواب کا جائزہ لینے اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا . عدالت نے ڈپٹی کمشنر کو شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم جاری کیا . . .

متعلقہ خبریں