شروتی ہاسن نے “شراب نوشی” کی خواہش کا انکشاف کردیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بالی ووڈ اداکارہ شروتی ہاسن نے انکشاف کیا ہے کہ شراب اُن کے لیے ایک بڑی چیز ہے اور اُن کی زندگی میں ایک ایسا موڑ تھا جب وہ شراب نوشی کرنا چاہتی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو شراب نوشی سے متعلق کُھل کر بات کی، اداکارہ نے کہا کہ “میں گزشتہ آٹھ برس سے کافی پُرسکون ہوں، میری زندگی میں کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن ماضی میں کچھ حالات ایسے بھی آئے جب میرا دل چاہا کہ میں شراب نوشی کروں”۔
شروتی ہاسن نے کہا کہ “میں کبھی بھی منشیات یا شراب نوشی کرنے والوں میں سے نہیں تھی لیکن شراب میری زندگی میں ایک بڑی چیز تھی، میں ہمیشہ سے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ شراب پینا چاہتی تھی لیکن میں خود پر قابو کیا”۔
اداکارہ نے کہا کہ “میں نے ماضی میں خود کو اُن لوگوں سے دور رکھا جو مجھے مسلسل پارٹی کرنے کا مشورہ دیتے تھے کیونکہ پارٹی کے دوران شراب نوشی کرنے والے لوگوں کو برداشت کرنا بہت مشکل ہوتا ہے”۔
اُنہوں نے کہ “ایسی پارٹیوں میں آپ خود کو بالکل تنہا اور الگ سمجھتے ہیں، جہاں سب شراب نوشی میں مصروف ہوتے ہیں اور آپ صرف اُنہیں دیکھ رہے ہوتے ہیں، مجھے معلوم تھا کہ اگر میں پارٹی کرنے والے لوگوں سے ملتی رہی تو میرے لیے شراب نوشی سے دور رہنا مشکل ہوجائے گا لہٰذا میں نے خود پر قابو پایا”۔
شروتی ہاسن نے مزید کہا کہ “مجھے شراب نوشی یا پارٹی نہ کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے بلکہ میں اپنی زندگی میں پُرسکون ہوں”۔
واضح رہے کہ شروتی ہاسن اپنی نئی آنے والے فلم “سالار” کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہ اس فلم میں ہندی سینما کے سپر اسٹار باہو بلی اداکار پرابھاس کے ساتھ نظر آئیں۔ فلم ’سالار‘ 22 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی، فلم کو پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، کناڈا، ملیالم اور تامل میں ریلیز کیا جائے گا۔