نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر کھڑی خاتون کو ملاقات کیلئے اندر بلا لیا،بات سننے کے بعد ہدایات جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے 12ویں اجلاس کے دوران نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر کھڑی خاتون کو ملاقات کیلئے اندر بلا لیا۔

آج نیوز کے مطابق سوات سے آئی خاتون شوہر کی رہائی کے لیے درخواست لے کر ن لیگ کے سیکرٹریٹ پہنچیں۔نواز شریف نے خاتون کا باہر کھڑے پایا تو گاڑی روک کر انہیں دفتر کے اندر بلالیا۔ترجمان ن لیگ کے مطابق خاتون سلمیٰ بی بی کے شوہر کو کچھ عرصہ قبل گاڑی کیس میں پکڑا گیا تھا، خاتون نے نواز شریف سے اپنے خاوند کی رہائی کی اپیل کی۔

ترجمان کے مطابق نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو خاتون کے شوہر کی رہائی کیلئے ہدایت کردی۔سلمیٰ بی بی نے بتایا کہ ان کے شوہر سکردو جیل میں قید ہیں۔انہوں نے نواز شریف کو بتایا کہ میرے چار بچے ہیں اور کوئی کمانے والا نہیں، میرے خاوند کی رہائی کا بندوست کیا جائے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

7 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

7 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

7 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

7 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

9 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

9 hours ago