نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر کھڑی خاتون کو ملاقات کیلئے اندر بلا لیا،بات سننے کے بعد ہدایات جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے 12ویں اجلاس کے دوران نواز شریف نے پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر کھڑی خاتون کو ملاقات کیلئے اندر بلا لیا .


آج نیوز کے مطابق سوات سے آئی خاتون شوہر کی رہائی کے لیے درخواست لے کر ن لیگ کے سیکرٹریٹ پہنچیں .

نواز شریف نے خاتون کا باہر کھڑے پایا تو گاڑی روک کر انہیں دفتر کے اندر بلالیا . ترجمان ن لیگ کے مطابق خاتون سلمیٰ بی بی کے شوہر کو کچھ عرصہ قبل گاڑی کیس میں پکڑا گیا تھا، خاتون نے نواز شریف سے اپنے خاوند کی رہائی کی اپیل کی .

ترجمان کے مطابق نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو خاتون کے شوہر کی رہائی کیلئے ہدایت کردی . سلمیٰ بی بی نے بتایا کہ ان کے شوہر سکردو جیل میں قید ہیں . انہوں نے نواز شریف کو بتایا کہ میرے چار بچے ہیں اور کوئی کمانے والا نہیں، میرے خاوند کی رہائی کا بندوست کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں