پاکستان میں معاشرتی اور ثقافتی حوالے سے محکوم اقوام کا استحصال روز اول سے جاری ہے، ملک نصیر شاہوانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و صوبائی سیکرٹری کلچرملک نصیراحمد شاہوانی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر تمام پشتونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن یقینی طور پر پشتونوں کی ثقافتی اور تہذیبی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی،معاشی، معاشرتی اور ثقافتی حوالے سے محکوم اقوام کا استحصال روز اول سے جاری ہے استحصالی طبقہ ملک میں قوموں کی برابری،سماجی انصاف سمیت ثقافتی اقدار سے بھی انکار ی ہے تمام اقوام کو ثقافتی تقی کے مواقع فراہم کرنے سے حکمران طبقات انکاری رہے ہیں اپنی ثقافت زبان اور وطن سے محبت ہرانسان اورشہری کا بنیادی اور پیدائشی حق ہے لیکن بدقسمتی سے محکوم اقوام پر ایک ایسی زبان اورثقافت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان کا ان اقوام سے دور دور کا واسطہ ہی نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام کی زبان اور ثقافت کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اورانکو ثقافتی آزادی دی جائے۔

Recent Posts

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

6 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

17 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

25 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

33 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

8 hours ago