اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزادکشمیر کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں زلزلے سے زمین کانپ اٹھی، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز دودامقبوضہ کشمیر تھا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زیر زمین زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے 3بج کر 19منٹ پر محسوس ہوئے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقوں سماہنی اور بھمبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھ مقام، سب ڈویژن شاردہ میں زلزلے کے جھٹکے ہوئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

2 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

3 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

3 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

3 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

4 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

5 hours ago