اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزادکشمیر کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں زلزلے سے زمین کانپ اٹھی، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز دودامقبوضہ کشمیر تھا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زیر زمین زلزلے کی گہرائی 140 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی .

زلزلے کے جھٹکے 3بج کر 19منٹ پر محسوس ہوئے .

دوسری جانب آزاد کشمیر کے علاقوں سماہنی اور بھمبر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھ مقام، سب ڈویژن شاردہ میں زلزلے کے جھٹکے ہوئے ہیں .

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے .

. .

متعلقہ خبریں