ہم سیاستدانوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ پر یقین رکھتے ہیں: جاوید لطیف


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم سیاستدانوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ پر یقین رکھتے ہیں . پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی ناکام بنائی .


انہوں نے کہا کہ 9 اور10 مئی کو بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے والے کھلے عام پھر رہے ہیں . جاوید لطیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سیاستدانوں کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ پر یقین رکھتے ہیں، منصفانہ انتخابات ہی پاکستان کو مستحکم کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں