نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کویت روانہ


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کویت روانہ ہوگئے۔نگراں وزیراعظم دورے میں امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر تعزیت کریں گے۔
راولپنڈی کی نور خان ایئربیس پر پاکستان میں کویت کے سفیر نے نگراں وزیر اعظم کو رخصت کیا۔
کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح گذشتہ ہفتے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی جگہ شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کویت کے نئے امیر مقرر کردیے گئے ہیں۔