نومبر میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، اسٹیٹ بینک


کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری 21 فیصد بڑھی ہے . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال نومبر میں ملک میں 15 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی .


ملکی نجی شعبے میں 15 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور سرکاری شعبے سے 30 لاکھ ڈالر نکالے گئے ہیں . نومبرمیں براہ راست سرمایہ کاری 13 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہی جبکہ پورٹفولیو سرمایہ کاری 2 کروڑ 75 لاکھ ڈالر رہی .
نومبر کے اعداد شامل کرکے پانچ مہینوں میں 69 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی .
جولائی سے نومبر تک ملکی نجی شعبے میں 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، جس میں 65 کروڑ 61 لاکھ ڈالر براہ راست جبکہ 3 کروڑ 84 لاکھ پورٹفولیو سرمایہ کاری رہی . ملک کے سرکاری شعبے میں پانچ مہینوں میں دو لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں