سرفراز بگٹی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔کوئٹہ میں آصف علی زرداری نے سرفراز بگٹی کو پی پی میں شمولیت پر پارٹی کے پرچم والا مفلر پہنایا اور شریک چیئرمین نے ورکرز کنونشن میں میر سرفراز بگٹی کی پی پی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
سرفراز بگٹی نے تربت میں پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور کہا کہ قائد محترم آصف زرداری نے مجھے تربت آکر پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اس سرزمین پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔
سابق نگراں وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ بلوچستان پسماندہ ہے اور یہاں امن و امان کا مسئلہ ہے، ساتھ ہی کسی کی جان لینا بھی بلوچی روایت نہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی قیادت میں اس خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا، سابق صدر آج وعدہ کر کے جائیں کہ تربت میں سکھر کی طرز کا اسپتال بنایا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ آپ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو پروگریسیو جماعت بنائیں گے، پی پی وہ جماعت ہے، جو پاکستان کے خلاف بیانیہ چیلنج کرے گی۔