نواب اسلم رئیسانی،نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نواب محمد اسلم خان رئیسانی،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کی ملاقات،دو طرفہ تجارت،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزسراوان ہاؤس کوئٹہ میں چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی،بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کی قیادت میں ایرانی قونصلیٹ، خانہ فرہنگ کے وفود نے ملاقات کی اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد ودیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بلوچستان کے لوگوں کو سرحدی تجارت میں درپیش مسائل ومشکلات بھی زیر غور لائے گئے،ملاقات میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ایرانی قونصل جنرل کو دوطرفہ تجارت کے فروغ، مکران ڈویڑن کو ایران سے بجلی کی فراہمی کو مزید موثر بنانے، اور دیگر امور پر قابل عمل تجاویز پیش کیں۔ملاقات میں بلوچستان میں لائبریریوں کے قیام ودیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recent Posts

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 min ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

14 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

25 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

33 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

41 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago