تاج بی بی کی شہادت بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے آپسر میں بلوچ خاتون کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاج بی بی کی شہادت بلوچ نسل کشی پالیسیوں کا تسلسل ہے، واقعہ کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کرائی جائے۔ اپنے جاری مذمتی بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے تاج بی بی کی شہادت کو بلوچستان میں عشروں سے جاری نسل کشی و جارحانہ پالیسیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہاکہ آپسر شاہ آباد میں سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے تاج بی بی بلوچ کی شہادت قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ آپسر میں ہونے والے حالیہ واقعہ سے قبل بلوچ نوجوان حیات بلوچ، ملک ناز، کلثوم، کیدگ بلوچ اور دیگر کئی خواتین بلوچ نوجوانوں کا لہو ابھی تازہ تھا۔سیکورٹی فورسز کے گھنانے اقدامات سے بلوچ قوم مرغوب نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اس ذہنیت کو تبدیل کیا جائے جو بلوچ نسل کشی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں، شکیلہ نوید دہوا رنے آپسر واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ خاتون کے قتل سمیت دیگر واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی کی سزا دی جائے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

4 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago