چین میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 116 افراد ہلاک


بیجنگ(قدرت روزنامہ) چین کے شمال مغربی علاقے میں 6.2 شدت کے زلزلے سے 116 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے 2 شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں آنے والے 6.1 شدت کے زلزلے سے 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور متعدد عمارتیں کو نقصان پہنچا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز لین ژو کے جنوب مغرب میں 102 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں منفی درجہ حرارت کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔