بھارتی فلم” اینیمل” میں بوبی دیول کی اہلیہ کا پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم" اینیمل" میں اداکاربوبی دیول کی بیوی کا کردار نبھانی والی اداکارہ کا پاکستان سے تعلق نکل آیا .


بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں رنبیرکپور اور بوبی دیول کی سپر ہٹ فلم "اینیمل "میں بوبی دیول کی دوسری بیوی کا کردار ادا کرنے والی شفینا شاہ نے انکشاف کیا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے .

شفینا شاہ نے بتایا کہ وہ انگلینڈ میں پیدا ہوئیں تاہم ان کی والدہ عطیہ شاہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ سے تعلق رکھتی ہیں .
شفینا شاہ کے والدین بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور وہ اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہی فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں . شفینا شاہ کئی برسوں سے بحیثیت اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی پریزینٹر کام کر رہی ہیں اور انہوں نے ایک اشتہار میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کیا ہے . اس سے قبل شفینا شاہ ایک پاکستانی شارٹ فلم ’لاہور ٹو لندن‘ میں بھی کام کر چکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں