گلوکارہ ایوا بی کا رکشے میں اپنا گانا سن کر دلچسپ ردِعمل، ویڈیو وائرل


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ ایوا بی کی رکشے میں سفر کرتے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔گلوکارہ ایوا بی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اُنہیں دورانِ سفر رکشے میں اپنا مشہور گانا ’کنا یاری‘ سن کر محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’اب رکشے والے کو کیسے بتاؤں کہ یہ ہمارا گانا ہے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Eva B (@iamevaab)


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں بلوچی گانا ‘کنا یاری’ 19 جنوری 2022ء کو ریلیز کیا گیا تھا جسے دنیا بھر میں بہت موسیقی کے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔