نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے فوری الگ کرنے کا حکم دیا ہے۔
سماعت مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا جس کے مطابق احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں جبکہ فواد حسن فواد کا معاملہ 21 دسمبر کو سنا جائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ نگراں وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ درخواست گزار وکیل سید عزیزالدین کاکا خیل نے درخواست دائر کی تھی۔