شرٹ اتار کر دکھانے کے بجائے اداکاری کریں، کرینہ کپور کا اداکاروں پرطنز

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ لوگ اداکاری سے متاثرہوتے ہیں شرٹ اتار کردکھانے سے نہیں . سپراسٹار کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اصل چیز ٹیلنٹ اور کام ہوتا ہے .

اکثر اداکارفلموں میں شرٹ اتار کر دکھاتے ہیں . لوگ ان چیزوں سے نہیں اداکاری سے متاثر ہوتے ہیں . کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے سین کروانے والے اداکاروں کو دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ ان سے کہوں کہ پہلے شرٹ تو پہنو ایسے تو تمہاری طرف دیکھا بھی نہیں جا رہا . اداکارہ نے فلم اینمل میں اپنے کزن رنبیر کپور اور اداکار بوبی دیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بوبی دیول نے طویل عرصے کی جدوجہد کے بعد اپنے اچھے کام سے خود کو سپر اسٹار کا درجہ دلوایا . اسٹار بننے کے لیے اچھا ایکٹر ہونا ضروری ہے . . .

متعلقہ خبریں