جے یو آئی ف کا الیکشن کمیشن سے انتخابی شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام ف نے الیکشن کمیشن سے انتخابی شیڈول میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے کہ جس میں الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا لیکن الیکشن کمیشن نے شیڈول میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 3 دن کا وقت رکھا ہے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی سطح پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں لہٰذا کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لیے تین دن کا اضافہ کیا جائے۔
خط میں جے یو آئی سینیٹر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے وقت کو 7 دن سے کم کر کے چار دن کیا جاسکتا ہے اور اسکروٹنی کا وقت کم کرنے سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کو انتخابات کی تاریخ اور دیگر الیکشن شیڈول کے مراحل پر کوئی اعتراض نہیں تاہم الیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن شیڈول کے اندر ردوبدل کرسکتا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے وقت میں اضافہ جے یو آئی ف کے لیے بطور سیاسی جماعت باعث اطمینان ہوگا، کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے سے سیاسی جماعتوں کو بہتر امیدواروں کے چناؤ میں آسانی ہوگی۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں 17 بند اسکولوں کو کھول دیا گیا

شیرانی(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تازہ خان ناصر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ میں طے شدہ ہدف…

7 mins ago

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

24 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

30 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

36 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

49 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

1 hour ago