اے جی سندھ نے کراچی میں بسوں کیلئے فنڈز جاری کردیے
کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے کراچی کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی مداخلت کے بعد اکاﺅنٹنٹ جنرل (اے جی) سندھ نے بسوں کیلئے فنڈز جاری کر دیے۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ فنڈز کی منتقلی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کسٹمز کی ڈیوٹیز ادا کرنے کا پابند ہے، ایک ہفتے کے اندر تمام ادائیگیاں کرکے بسوں کو ریلیز کروائیں۔
جسٹس باقر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ عوامی ریلیف کیلئے جلد بسوں کو ریلیز کراکے سڑکوں پر لائے، شہرقائد کے ٹرانسپورٹ کا حل سرکیولر ریلوے اور بی آر ٹی کی تمام لائینوں کے کام کرنے سے ممکن ہے، وفاقی حکومت سے بی آر ٹی ریڈ لائین کوریڈور کی ایکنک سے منظوری کیلئے جلد رابطہ کروں گا۔