جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ اردن، اہم ملاقاتیں،علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کنگ عبداللہ بن الحسین نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو آرڈر آف دی سٹار آف جارڈن سے نوازا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اردنی ہم منصب اور فضائیہ کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔