9 مئی: 63 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری، کاغذات نامزدگی مسترد کرانے کا فیصلہ


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے 63 رہنماؤں کے وارنٹ حاصل کرلیے، پولیس نے تمام ریٹرننگ افسران کو ان ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرانے اور گرفتاری کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت میں وارنٹ حاصل کرنے کی درخواست مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر سیدناظم حسین نے دی ہے۔
درخواست میں پولیس نے زرتاج گل وزیر، عمر ایوب، میاں فرخ حبیب، حماد اظہر، زلفی بخاری، زین قریشی، عثمان ڈار، کرنل اجمل صابر راجہ، عثمان سعید بسراء، اشرف خان سونا، سکندرزیب، راجہ راشد حفیظ، عارف عباسی، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم ، چوہدری جاوید کوثر، چوہدری ساجد، اعجاز خان جازی، سیموئیل یاقون کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف شہادت آچکی، یہ مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں جو گرفتاری سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ طور پر روپوش ہیں، ان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں تعزیراتِ پاکستان کی 21 انسداد دہشت گردی ایکٹ کی 2 دفعات کے تحت درج ہے۔
اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز آصف نے 63 تحریک انصاف قائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ ان میں 6 ایم این اے، 7 ایم پی اے اور 5 سابق وزرا بھی شامل ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ راولپنڈی پولیس پنجاب بھر کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں یہ وارنٹ بھیجے گی، ان تمام ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے جائیں گے یا انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

Recent Posts

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

5 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

17 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

24 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

30 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago