9 مئی: 63 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری، کاغذات نامزدگی مسترد کرانے کا فیصلہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے 63 رہنماؤں کے وارنٹ حاصل کرلیے، پولیس نے تمام ریٹرننگ افسران کو ان ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرانے اور گرفتاری کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت میں وارنٹ حاصل کرنے کی درخواست مقدمہ کے تفتیشی آفیسر انسپکٹر سیدناظم حسین نے دی ہے .

درخواست میں پولیس نے زرتاج گل وزیر، عمر ایوب، میاں فرخ حبیب، حماد اظہر، زلفی بخاری، زین قریشی، عثمان ڈار، کرنل اجمل صابر راجہ، عثمان سعید بسراء، اشرف خان سونا، سکندرزیب، راجہ راشد حفیظ، عارف عباسی، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم ، چوہدری جاوید کوثر، چوہدری ساجد، اعجاز خان جازی، سیموئیل یاقون کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ہے . درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف شہادت آچکی، یہ مقدمہ میں نامزد ملزمان ہیں جو گرفتاری سے بچنے کے لیے جان بوجھ کر دیدہ دانستہ طور پر روپوش ہیں، ان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں تعزیراتِ پاکستان کی 21 انسداد دہشت گردی ایکٹ کی 2 دفعات کے تحت درج ہے . اس درخواست کو منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز آصف نے 63 تحریک انصاف قائدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے . ان میں 6 ایم این اے، 7 ایم پی اے اور 5 سابق وزرا بھی شامل ہیں . اطلاعات ہیں کہ راولپنڈی پولیس پنجاب بھر کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں یہ وارنٹ بھیجے گی، ان تمام ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے جائیں گے یا انہیں گرفتار کرلیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں