جسٹس شوکت سے کہا گیا ہمیں ضمانت نہیں دینی جیل میں ہی رکھنا ہے، نواز شریف


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ارد گرد کے ممالک چاند پر پہنچ گئے اور ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے میری جگہ ایسے شخص کو لایا گیا جس نے آکر ملک تباہ کردیا۔
ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ ہمارے ارد گرد کے ممالک چاند پر پہنچ گئے اور ہم زمین سے نہیں اٹھ رہے، ایسا لگ رہا تھا کہ ملک پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا مگر ایسا نہ ہوا، روٹی سستی تھی
نواز شریف نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں کہا گیا کہ نواز شریف اور مریم کو ضمانت نہیں دینی انہیں باہر نہیں نکالنا انہیں جیل میں رکھنا ہے ورنہ ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ دو سال کی محنت کیا تھی؟ وہ یہ تھی کہ ایک ایسے شخص کو لانا تھا جسے ملک چلانے کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور اس نے آکر کہا ملک کا بٹھا بٹھایا، اس نے آتے ہی مہنگائی ہوئی، بجلی مہنگی ہوئی، ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی، ملک تباہ ہوگیا جب کہ ہمارے دور میں کہا گیا تھا کہ ملک اچھا چل رہا ہے اگلا الیکشن بھی نواز شریف جیتے گا۔