صحیفہ جبار کا اپنے شوہر کے کلاس فیلو کیساتھ تعلقات کا انکشاف
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی سے قبل اپنے شوہر کے کلاس فیلو کے ساتھ تعلقات میں تھیں لیکن بعد میں اُن کا بریک اَپ ہوگیا تھا۔ صحیفہ جبار نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی سے پہلے اپنے سابق بوائے فرینڈز کے حوالے سے کُھل کر بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ “میں شادی سے پہلے اپنے شوہر کے کلاس فیلو کو ڈیٹ کررہی تھی لیکن اُس شخص نے میرے ساتھ بےوفائی کی، مجھے دھوکا دیا اور میں ایک سال تک غم میں رہی”۔
اُنہوں نے کہا کہ “شادی سے پہلے میرے کئی بوائے فرینڈز تھے، میرے تمام سابق بوائے فرینڈز نے میری شادی کے بعد شادیاں کیں اور میں نے اپنے ہر سابق بوائے فرینڈ کی شادی میں شرکت کی لیکن میری شادی میں میرے کسی بھی سابق بوائے فرینڈ نے شرکت نہیں کی تھی”۔
صحیفہ جبار نے کہا کہ “میں اپنے تمام سابق بوائے فرینڈز کی بیویوں سے زیادہ خوبصورت ہوں اور میں سب کی شادیوں میں اچھے سے تیار ہوکر گئی تھی”۔
ماڈل نے مزید کہا کہ “ایک بار، میں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی شادی پر جاکر اُسے گلے لگا کر شادی کی مبارکباد دی اور اُس شادی کے لیے میری ٹیم نے مجھے تیار کرکے بھیجا تھا”۔ واضح رہے کہ صحیفہ جبار خٹک نے 6 دسمبر 2017 کو اپنے دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے شادی کی تھی۔