بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر پولیس تشدد کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی کال پر وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا معاملہ ، خواتین اور بچوں پر مبینہ پولیس تشد کے خلاف بلوچستان بار کونسل کی کال پر وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ ، کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلی پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل ،گرفتار خواتین طلباء کو فوری رہااورتشدد کرنے والے پولیس انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔