پہلا لاپتا بلوچ میرا بھائی تھا، دہائیوں بعد بھی ہمیں انصاف نہیں مل سکا، سردار اختر مینگل


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلے لاپتہ افراد کا کیس میرے بھائی اسد اللہ مینگل اور ان کے دوست احمد شاہ کرد کا تھادہائیاں گزر گئیں لیکن ہمارے خاندانوں کو کبھی انصاف نہیں ملاہم لاپتہ افراد کے خاندانوں کا حصہ اور متاثرین ہیں،
مجھے امید ہے کہ یہ آوازیں پورے ملک میں گونجیں گی اور انصاف کا بول بالا ہوگا اور لوگ میرے خاندان کی طرح بدقسمت نہیں ہوں گے۔