علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ میں صرف اپنے بھائی کا مقدمہ لڑوں گی، میں الیکشن نہیں لڑوں گی۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا ان کی کوئی اور بہن یا بشریٰ بی بی الیکشن میں حصہ لیں گی؟ جس پر انہوں نے واضح کیا کہ ہم میں سے کوئی بھی الیکشن نہیں لڑ رہا، ہم صرف بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے لیے آتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بھٹو جیسا سلوک نہیں کیا جا سکتا۔
علمیہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں بتایا تھا کہ اب نواز شریف نے اپنے 2 امپائر کھڑے کیے ہیں اور وہ اب کھلاڑیوں کو میدان میں ہی نہیں اترنے دے رہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن کا کہنا تھا کہ سائفر کیس مذاق کیس ہے، جتنی تیزی سے ٹرائل ہو رہا ہے خدشہ ہے 30 تک سزائے موت ہی نہ سنا دیں۔