ڈاکٹر مالک بلوچ کا نگران وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، لانگ مارچ کے شرکا کی رہائی کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صدر اور بلوچستان کے سابق وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ٹیلوفونک رابطہ . بلوچ لانگ مارچ کے شرکاء کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے پرامن احتجاج میں شریک خواتین اور بچوں پر رات گئے تشدد اور گرفتاری پر نیشنل پارٹی کے تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ پرامن احتجاج ملک کے ہر شہری کا آہینی حق ہے جسکو طاقت کے زریعے ختم کرانے کی حکومتی کوشش نہ صرف قابل قبول نہیں ہے بلکہ مزید پیچدگیاں پیدا کرنے کا باعث بنے گی .

ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ ماضی قریب میں مختلف سیاسی جماعتوں نے اسلام آباد میں پرُتشدد احتجاج کی راہ اختیار کرتے ہوئے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاوس اور پی ٹی وی کی عمارتوں پر چڑھائ کی ہے، انکے ساتھ ریاست نرم برتاؤ کا مظاہرہ کرتی ہوئ نظر آئ ہے جبکہ دوسری جانب پرامن بلوچوں کے لیئے اسلام آباد نوگو ایریا بنادیا گیا اور حکومت کیجانب سے تشدد کی راہ اختیار کی گئ جو ناقابل فہم ہے . ڈاکٹر عبالمالک بلوچ نے نگران وزیراعظم سے پرامن احتجاج کے تمام شرکاء بالخوص خواتین اور بچوں کی غیر مشروط فوری رہائ کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین سے گفت و شنید پر زور دیا . دریں اثناء پارٹی کے سینیٹر میر طاہر بزنجو نے بھی وزیراعظم سے رابطہ کرتے ہوئے لانگ مارچ کے گرفتار شرکاء کی رہائ کا مطالبہ کیا . . .

متعلقہ خبریں