ڈاکٹر مالک بلوچ کا نگران وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ، لانگ مارچ کے شرکا کی رہائی کا مطالبہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صدر اور بلوچستان کے سابق وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ٹیلوفونک رابطہ۔ بلوچ لانگ مارچ کے شرکاء کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے پرامن احتجاج میں شریک خواتین اور بچوں پر رات گئے تشدد اور گرفتاری پر نیشنل پارٹی کے تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ پرامن احتجاج ملک کے ہر شہری کا آہینی حق ہے جسکو طاقت کے زریعے ختم کرانے کی حکومتی کوشش نہ صرف قابل قبول نہیں ہے بلکہ مزید پیچدگیاں پیدا کرنے کا باعث بنے گی۔
ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ ماضی قریب میں مختلف سیاسی جماعتوں نے اسلام آباد میں پرُتشدد احتجاج کی راہ اختیار کرتے ہوئے سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہاوس اور پی ٹی وی کی عمارتوں پر چڑھائ کی ہے، انکے ساتھ ریاست نرم برتاؤ کا مظاہرہ کرتی ہوئ نظر آئ ہے جبکہ دوسری جانب پرامن بلوچوں کے لیئے اسلام آباد نوگو ایریا بنادیا گیا اور حکومت کیجانب سے تشدد کی راہ اختیار کی گئ جو ناقابل فہم ہے۔ ڈاکٹر عبالمالک بلوچ نے نگران وزیراعظم سے پرامن احتجاج کے تمام شرکاء بالخوص خواتین اور بچوں کی غیر مشروط فوری رہائ کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین سے گفت و شنید پر زور دیا۔ دریں اثناء پارٹی کے سینیٹر میر طاہر بزنجو نے بھی وزیراعظم سے رابطہ کرتے ہوئے لانگ مارچ کے گرفتار شرکاء کی رہائ کا مطالبہ کیا۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

17 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

23 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

33 mins ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

40 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago