چیئرمین پی ٹی آئی کا لیول پلئینگ فیلڈ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے لیول پلئینگ فیلڈ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت درخواست دائر کی گئی. درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور چاروں حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے.
درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کئے جائیں، پی ٹی آئی کو انتخابی عمل میں بلاتفریق شرکت کی اجازت کے احکامات دیئے جائیں۔