حیدرآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، ہم سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو غدار کہیں گے تو ملک کیسے چلے گا؟ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں سیاسی تقسیم اور نفرت برقرار رہے، ملک میں نفرت کا بخار توڑنا ہوگا، اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے لیکن اس کا مطلب ذاتی دشمنی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جان لیں اتحاد میں ہی جیت ہے تو یہ قوتیں ہار جائیں گی، ہر خطے کی ثقافت اور تاریخ کو تسلیم کیا جائے تو بہتری لائی جاسکتی ہے، اس ملک میں رہنے والے ہر شخص کو اونر شپ دیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر خطے کی ثقافت اور تاریخ کو تسلیم کیا جائے تو بہتری لائی جاسکتی ہے، سندھ میں انتہا پسندی کو ایک حد تک روکا گیا ہے اس کی وجہ یہاں کی ثقافت کو آگے بڑھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں یہ صلاحیت ہے کہ ہم سب کو ساتھ لیکر چلتے ہیں، ہم نے مل کر محنت کرکے اس ملک کی سمت کو تبدیل کرنا ہے،اگر ایسا نہیں کیا تو ہمارے نوجوان پھر کرائم اور منشیات کا شکار رہیں گے۔
نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…
کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…