’’آپ آجائیں! آپکو کھلا دیتے ہیں‘‘ رضوان کا فین کو تلخ لہجے میں جواب
میلبرن (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی دو زورہ پریکٹس میچ میں شائقین سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان میچ کے اختتام پر شائق کرکٹر سے سوال کرتے ہیں کہ پہلے میچ میں آپکو کیوں ڈراپ کیا گیا، میلبرن ٹیسٹ میں آپ کھیلیں گے یا سرفراز احمد؟ جس پر وکٹ کیپر نے جواب دیا کہ کپتان شان مسعود آئے گا تو ان سے سوال کیجئے گا۔
ایک شائق نے پانچ دن پورے کھیلنے کا مشورہ دیا تو رضوان نے انہیں یہ کہہ کر خاموش کروادیا کہ ’’آپ آجائیں آپکو کھلا دیتے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پرتھ ٹیسٹ میچ میں آرام کروایا گیا تھا جبکہ انکی جگہ سابق کپتان اور سینئیر کرکٹر سرفراز احمد کو موقع دیا گیا تھا۔
Rizwan once again crying that he’s been dropped. A senior player shouldn’t be doing this.
He did the same when he was dropped by Karachi Kings
And he did the same recently when he was moved to number 5 in the batting order in ODI’s.
The KING of PR. pic.twitter.com/hEX44qOQHt
— Haroon (@hazharoon) December 21, 2023