ایشوریا کی طلاق کی افواہیں، سلمان خان نے ابھیشیک اور امیتابھ کو گلے لگالیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی سابقہ محبوبہ ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں کے دوران اُن کے شوہر ابھیشیک بچن اور سُسر امیتابھ بچن کو گلے لگا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب پروڈیوسر آنند پنڈت نے اپنی 60 ویں سالگرہ کی خوشی میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی تھی جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، سونو نگم، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، امیشا پٹیل سمیت دیگر بالی ووڈ ستارے شامل تھے۔
اسی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے، مذکورہ ویڈیو میں سلمان خان کو اپنی سابقہ محبوبہ ایشوریا رائے کے شوہر ابھیشیک بچن سے گلے ملتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اسٹیج پر آتے ہیں، پہلے امیتابھ بچن سے گلے ملتے ہیں اور پھر ابھیشیک بچن سے گلے ملکر اُن سے کچھ بات بھی کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے تبصروں کی بارش کردی، ایک صارف نے کہا کہ “اگر ایشوریا رائے بھی پارٹی میں آجاتی تو زیادہ اچھا ہوجاتا”۔

ایک صارف نے کہا کہ “اب تو سلمان خان اور بچن فیملی کے درمیان سب ٹھیک ہی ہوگا کیونکہ ابھیشیک اور ایشوریا کی طلاق ہورہی ہے”۔

ندیم قادری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “دو دل مل رہے ہیں مگر چُھپکے چُھپکے”۔

منیش مہتا نامی صارف نے کہا کہ “اب ابھیشیک بچن کو فلمیں ملنے لگیں گی”۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے درمیان کئی برسوں تک دیرینہ دوستی رہی تھی اور بات شادی تک بھی جاپہنچی تھی لیکن پھر دونوں کے درمیان یہ رشتہ ٹوٹ گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ سلمان خان نے آج تک ایشوریا رائے کی وجہ سے شادی نہیں کی۔
دوسری جانب ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی بار میڈیا پر آئی ہیں، یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ کے بچن فیملی کے ساتھ تعلقات خراب چل رہے ہیں اور ایشوریا نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا ہے۔