سپریم کورٹ سے انصاف ملا، اچھا ہوتایہ ضمانت ہائی کورٹ سے مل جاتی، مہر بانو قریشی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر ان کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے . مہر بانو قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے .


اُنہوں نے کہا کہ 4 ماہ شاہ محمود قریشی کو قید رکھا گیا، میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آج ہمیں انصاف ملا، ہم لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں گئے ہیں تاکہ انتخابات میں حصّہ لینے دیا جائے .
مہر بانو قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آج ضمانت ملی ہے، آج پاکستان کی جیت ہوئی ہے اور جس بات کی ہمیں امید تھی وہی ہوا ہے، آج میرٹ پر فیصلہ ہوا ہے، اچھا ہوتا یہ ضمانت ہمیں ہائی کورٹ سے مل جاتی .
اُنہوں نے کہا کہ جج صاحب سوال پوچھ رہے تھے پیچھے سب قہقہے لگا رہے تھے، میرے والد نے 125 قیدِ تنہائی میں گزارے ہیں، ہم نے ان مشکل حالات میں سب کا سامنا کیا ہے . مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہم آج اس ملک میں آئین کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدواران کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے جو کاغذات نامزدگی وصول کر لے اس سے چھین لیے جاتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں