کراچی: 25 دسمبر سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات نے 25 دسمبر سے کراچی میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 29ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ جنوری کے آغاز سے شہر قائد میں دوبارہ سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔