بلاول بھٹو کے لاہور کے حلقے این اے 128 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع
لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔پیپلز پارٹی کے حافظ غلام محی الدین نے لاہور ہی کے حلقے این اے 128 اور پی پی 170 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے۔
میاں مصباح الرحمٰن نے لاہور کے حلقے پی پی 169 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے میاں احمد احسان بلاول بھٹو زرداری کے مد مقابل ہوں گے۔