5 ماہ کے دوران پاکستانی 79 ارب 81 کروڑ کی چائے پی گئے


کراچی(قدرت روزنامہ) 5 ماہ کے دوران پاکستانی 79 ارب 81 کروڑ کی چائے پی گئے۔رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پاکستانی 79 ارب 81 کروڑ روپے سے زائد کی چائے پی گئے‘ گزشتہ مالی سال 55 ارب روپے 19 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی۔
رواں مالی سال جولائی تا نومبر 1 لاکھ 16 ہزار ٹن سے زیادہ چائے درآمد کی گئی‘ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 لاکھ ٹن سے زیادہ چائے درآمد کی گئی تھی۔