ANPرہنما انجىنئر جاوید یوسفزئی نے پی ایس 109 ضلع ساؤتھ سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
صوبائی صدر شاہی سید اور ضلعی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنوں نے مجھ پر اعتماد کرکے ٹکٹ جاری کیا‘روزنامہ قدرت سے خصوصی گفتگو
کراچی(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما انجنئیر جاوید یوسفزئی نے پی ایس 109 ضلع ساؤتھ سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔روزنامہ قدرت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انجنئیر جاوید یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید اور ضلعی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنوں نے مجھ پر اعتماد کرکے ٹکٹ جاری کیا
انشاء اللہ جیت کر اپنی قوم کی خدمت کرینگےاس موقع پختون ایس ایف کے سابقہ چئیرمن ڈاکٹر جہانزیب بونیری و کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔