ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے . چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان میں فرہاد، رحیم اللہ اور صاحب زادہ نعمان شامل ہیں، جنہیں جی ٹی روڈ پشاور اور اشرف روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے . ملزمان سے مجموعی طور پر 10 لاکھ سعودی ریال اور 62 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، جس کی مجموعی مالیت 8 کروڑ روپے سے زیادہ ہے . ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے . کارروائی میں کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے . ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے . ملزمان ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے . . .
پشاور(قدرت روزنامہ)حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا . ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی .
متعلقہ خبریں