حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی برآمد


پشاور(قدرت روزنامہ)حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منظم گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
ڈائریکٹر پشاور زون نثار تنولی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان میں فرہاد، رحیم اللہ اور صاحب زادہ نعمان شامل ہیں، جنہیں جی ٹی روڈ پشاور اور اشرف روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان سے مجموعی طور پر 10 لاکھ سعودی ریال اور 62 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں، جس کی مجموعی مالیت 8 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ کارروائی میں کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے۔ ملزمان ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Recent Posts

ٹیکسوں میں کمی کرکے بجلی کے ٹیرف میں کتنے روپے فی یونٹ کمی ہوسکتی ہے؟ پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف مشن کو بریف کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاورڈ ویژن کے سرکردہ افسرا ن نے جائزےکےلیے آئے ہوئے آئی…

2 mins ago

سعودی عرب سے 92 پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی عرب سے پاکستانی نرسوں کو ڈی پورٹ کرنے کے کیس میں…

11 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت4جون تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک…

25 mins ago

“زندگی میں پہلی بار اتنی گالیاں سُننے کو مل رہی ہیں”ننھے وی لاگر کے والد نے بیان جاری کر دیا

گلگت بلتستان (قدرت روزنامہ) انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ننھے وی…

2 hours ago

’سلمان اور وویک کے جھگڑے کا کیا فائدہ ہوا جب لڑکی کوئی اور لے گیا‘والد سلیم خان کھل کر بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں ویویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان ہوئی لڑائی…

2 hours ago

ارشد ندیم کو تھرو کیلئے نئی جدید ترین جیولین مل گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) اولمپئن جیولین تھرور ارشد ندیم کو تھرو کے لیے نئی جدید ترین…

2 hours ago