’ماڈل بننا چاہتی تھی‘، ملائیکہ اروڑا میری رول ماڈل تھیں، کترینہ کیف کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر ادکاری کے شعبے میں آئیں، دراصل وہ ماڈل بننا چاہتی تھیں اور ملائیکہ اروڑا اُن کے لیے ایک رول ماڈل تھیں۔
ٹائیگر تھری کی اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد صرف ماڈل بننا چاہتی تھیں، وہ صرف ماڈلنگ کے لیے ہی ممبئی آئی تھیں، اس دوران اُن کی رول ماڈل اداکارہ و سپر ماڈل ملائیکہ اروڑا تھیں۔
کترینہ کیف نے بھارتی میڈیا Mashable India کے ساتھ انٹرویو کے دوران پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’جب میں نے بمبئی میں ایک ماڈل کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس دوران میں صرف ایک ماڈل بننے کا ہی ارادہ رکھتی تھی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’کیریئر کے آغاز میں میری رول ماڈلز مدھو سپرے اور لکشمی مینن تھیں، یہ اُس وقت کی سپر ماڈل تھیں اور اصل میں ملائیکہ اروڑا بھی، ملائیکہ اروڑا اُس وقت بھی ماڈلنگ کر رہی تھیں، یہ وہ ماڈلز تھیں جنہیں میں نے دیکھا اور ان ہی کی طرح میں بھی ایک ماڈل بننا چاہتی تھی۔‘