کوئٹہ؛ گیس لیکیج دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گھر میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے . پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر گھر میں گیس لیکیج دھماکا ہوا، جس میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے، جنہیں اطلاع ملتے ہی ریسکیو کرکے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے .


گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے پانچ بچے شامل ہیں . طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے .

. .

متعلقہ خبریں